اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے امن کو افغان عوام کی بنیادی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امن کی راہ میں خود کو فدا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کے صدر نے جمعرات کے روز متحدہ عرب امارات میں افغان لیبر نمائندوں سے گفتگو میں مزید کہا کہ افغانستان کے مسائل کیلئے سیاسی راہ حل کی ضرورت ہے اور متحدہ عرب امارات کے حکام نے افغانستان کی حکومت کے ساتھ ہر قسم کے ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔انھوں نے اپنی کابینہ کے اراکین کے بارے میں بھی کہا کہ یہ اراکین، تمام افغان شہریوں کے نمائندے ہیں جو اپنے ملک کے امور کو بہتر بنانے کیلئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔افغان صدر نے بدھ کے روز متحدہ عرب امارات کے مختلف حکام سے مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات کے بارے میں گفتگو کی۔ انھوں نے افغانستان میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲